بہاولپور: (دنیا نیوز) اوور فلو ہونے کی وجہ سے خیرپور ٹامیوالی کے مقام پر بہاول کینال میں 20 فٹ چوڑا شکاف پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق نہر میں شگاف پڑنے کی وجہ سے پانی قریبی زرعی اراضی میں داخل ہونا شروع ہو گیا جس کے باعث کپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بہاول کینال میں شگاف اوور فلو ہونے کی وجہ سے پڑا، اطلاع ملتے ہی امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔