شدید بارشوں کے آفٹر شاکس، کراچی کے متعدد سکول آج بھی بند

Published On 22 August,2025 08:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں بارش کے باعث 2 روز تک سکول بند رکھنے کے بعد متعدد نجی سکولوں نے آج بھی بچوں کو چھٹی دینے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں سرکاری سطح پر سکول بند رکھنے کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا، بعض سکولوں کی جانب سے طلبہ کو آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ متعدد نجی سکولوں نے آج بھی سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بارش کے پیش نظر کراچی میں 20 اور 21 اگست کو سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، محکمہ موسمیات نے 23 سے 25 اگست کے دوران کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔