جعفر آباد: مسافر کوچ کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

Published On 01 October,2025 02:48 am

جعفرآباد: (دنیا نیوز) جعفر آباد میں جمالی بائی پاس کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر دے ماری۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ٓیا، حادثے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں حادثے میں دو نوجوان بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مسافر کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، زخمی نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، مسافر کوچ کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔