اوبر نے اپنے کسٹمرز کی حفاظت کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

Last Updated On 04 June,2018 09:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اوبر نے اپنی ایپلی کیشن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے مسافر ہنگامی حالات میں 911 پر کال کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں۔

حال ہی میں اوبر نے ایک ایمرجنسی آپشن متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین ہنگامی حالات میں اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے مقام اور گاڑی کی معلومات شیئر کر سکتے ہیں۔ ایمرجنسی کا بٹن ہوم اسکرین پر سیفٹی سینٹر مینیو میں دستیاب ہے۔ اس آپشن سے صارفین فوری طور پر اپنے دوستوں ایمرجنسی کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

911 پر کال کرنے کے لیے مسافروں کو سیفٹی سینٹر آئیکون کو اوپر سوائپ کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد وہ 911 پر ٹیپ کر کے پولیس یا دیگر محکموں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ فی الحال یہ فیچر صرف امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، جلد ہی اس فیچر کو پاکستان سمیت ساری دنیا میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔