دبئی :(ویب ڈیسک) گزشتہ سال کےدوران دبئی ایئر پورٹ پر آنے اور گزرنے والے مسافروں کی تعداد 9 کروڑ رہی جبکہ دبئی ایئر پورٹ سے چار لاکھ آٹھ ہزار پروازوں نے لینڈ اور ٹیک آف کیا۔دبئی ایئر پورٹ ایمیریٹس ایئر لائن کا مرکز بھی ہے، جس کا شما ر دنیا کی بڑی اور لگژری ایئرلائنز میں ہوتا ہے
دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مسلسل پانچویں بار سال کے سب سے مصروف فضائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ دبئی ائیرپورٹ کی انتظامیہ کے مطابق رواں سال مطلوبہ ہدف مکمل نہ ہونے کے باوجود دبئی ائیرپورٹ 2013 سے مسلسل دنیا کے سب سے بڑے ائیرپورٹ کے اعزاز کا حامل ہے۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے دوران دبئی ائیرپورٹ پر 90 کروڑ افراد نے سفر کیا ہے۔ ان افراد میں سے سب سے زیادہ بھارتی مسافر تھے جن کے بعد دوسرے نمبر پر سعودی مسافر ہیں۔
اس سے پہلے سال 2017 کے دوران تقریبا 89 کروڑ افراد نے دبئی ائیرپورٹ کے ذریعے سے سفر کیا تھا۔