واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے کی درخواست دی ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے روانڈا اور کانگو کے درمیان تاریخی معاہدہ کرایا، پاکستان، بھارت، اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کرائی، بگ بیوٹی فل بل اب قانون بن چکا ہے۔
کیرولائن لیوٹ کا مزیدکہنا تھا کہ صدر ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو چاہتے ہیں، حماس کو جنگ بندی کا نیا معاہدہ قبول کرنا چاہئے، امریکا جنگ بندی اور مغویوں کی واپسی چاہتا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دور میں امریکا آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔