امریکہ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

Published On 08 July,2025 06:30 am

فلاڈیلفیا: (دنیا نیوز) امریکا میں فائرنگ کے واقعات نہ رُکے۔

پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 3افرادہلاک جبکہ 10زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم پکڑ لیا ہے، فائرنگ رہائشی علاقے گریزفیری میں رات ایک بجے کے قریب کی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔